بلوچستان کے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل میرعطاء اللہ لانگو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میرعطاء اللہ لانگو نے اپنا استعفیٰ اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھجوا دیا ہے۔

میرعطاء اللہ لانگو نے کہا کہ انہوں نے عہدے سے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بناء پر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ ذاتی مصروفیات کی بناء پر خدمات جاری نہیں رکھ سکتا۔

SHARE

LEAVE A REPLY