وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے اتحادیوں سے رابطے تیز اور وعدے پورے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے اتحادیوں کے لیے بنائی کمیٹیوں کو فوری طور پر رابطوں کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے مہنگائی کم کرنے کے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔

امریکی ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی پر وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کا کریڈٹ سیکیورٹی فورسز اور قوم کو جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہادر سیکیورٹی فورسز نے اپنی قربانیوں سے ملک میں امن قائم کیا، وہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا میں سیاحت کا بڑا مرکز ہوگا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان اور اجلاس کے شرکا کو کورونا وائرس سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY