تہران حکومت نے واشنگٹن کی طرف سے عالمی جوہری ڈیل سے دستبرداری پر امریکا کے خلاف باقاعدہ شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امریکی اقدامات بین الاقوامی قوانین اور عالمی سفارت کاری کے خلاف ہیں۔

اس سلسلے میں ایران نے امریکا کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں ایک شکایت بھی درج کرا دی ہے۔ اس سال مئی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین سن دو ہزار پندرہ میں طے پانی والی ایک تاریخی ڈیل سے واشنگٹن کے الگ ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔ اس کے نتیجے میں امریکا کی طرف سے ایران پر عائد پابندیاں بحال کی جا رہی ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY