سعودی عرب کے سکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ ایئر ڈیفنس نظام کے تحت یمن کے حوثی ملیشیا کا ایک بیلسٹک میزائل فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا۔ یہ میزائل بھی سعودی ساحلی شہر جازان کی جانب داغا گیا تھا۔ ریاض حکومت کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق زمین پر میزائل کا ملبہ گرنے سے کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ تازہ میزائل حملہ حوثی ملیشیا کے دوسرے اہم ترین لیڈر صالح الصمد کی انیس اپریل کو سعودی عسکری اتحاد کے ایک فضائی حملے میں ہلاکت کے بعد کیا گیا ہے۔ الصمد حوثی ملیشیا کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے صدر تھے۔ صالح الصمد کی سرکاری تدفین ہفتہ اٹھائیس اپریل کو کی جائے گی۔












