سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ یہاں پر کونسا وزیراعظم ہے جس نے اپنی مدت پوری کی ہو؟سینیٹ کا الیکشن ہوا،پیسے چلے، تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن میں تیر پر مہر لگائی، پرویز خٹک کے منہ سے نکل گیا کہ اوپر سے آرڈر آیا ہے، پرویز خٹک اوپرسے آنے کی تشریح کرتے ہیں بنی گالہ سے آرڈر آیا، کیا بنی گالہ اوپر ہے؟
اوپر سے آرڈر لیتے ہیں اور تبدیلی کی بات کرتےہیں،ان کےلوگوں نے تیر پر مہرلگائی، کس منہ سےتبدیلی کانعرہ لگاتےہیں؟کہتے ہیں زرداری بڑی بیماری ہے اور مہر بھی تیر پر لگائی،چھوڑدوایسی سیاست عمران خان،تبدیلی کی بات کرتےہواوراوپرسےآرڈرلیتےہو؟
نواز شریف نے فیصل آباد اور گوجرانولہ ڈویژن کے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم پر کیا گزر رہی ہے وہ تو گزر رہی ہے، پاکستان کیساتھ ایسا نہیں ہونا چاہیے،پاکستان کے ساتھ تو اچھا ہونا چاہیے، پاکستانی کرنسی چار سال میں مستحکم تھی، جیسے ہی فیصلہ آیا، ڈالر 120 روپے پر پہنچ گیا۔












