روس اور بھارت میں میزائل شکن سسٹم کا معاہدہ ہو گیا

0
421

روس اور بھارت کے درمیان ایس 400 اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم کے معاہدے پر کل دستخط کیے جائیں گے، دونوں ملک مشترکہ طور پر سویلین طیارے اور ہیلی کاپٹر بھی بنائیں گے۔

کریملن کے مطابق ہفتہ کو گوا میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں صدر پیوٹن روس کے سب سے ایڈوانس ایئر ڈیفنس سسٹم کے بھارت کے ساتھ معاہدے پر دستخط کریں گے۔

ملاقات میں ایک ارب ڈالر کے دو سو کاموف ہیلی کاپٹروں کی پروڈکشن کا منصوبہ طے پانے کی توقع کی جارہی ہے۔ روسی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات برکس اجلاس کی سائیڈ لائن ملاقاتوں میں ہوگی۔

دوسری جانب ایک بھارتی اخبار کےمطابق روسی وزیر تجارت و صنعت میندیس منتروف نے کہا ہے کہ بھارت نے باقاعدہ طور پر روس سے درخواست کی ہے کہ بھارت کیلئے سویلین طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی مشترکہ پیداوار شروع کی جائے۔

درخواست کے پیش نظر روس اس منصوبے کیلئے تیار ہے، جس کے تحت ’کے اے 226 ٹی‘ ہیلی کاپٹرز بھی تیار کیے جائیں گے

SHARE

LEAVE A REPLY