کیا آپ کو کیچپ کے بارے میں یہ معلوم ہے؟

0
129

کیا کبھی ہم نے سوچا ہے کہ کیچپ کے استعمال کے کیا کیا فائدے اور نقصانات ہوسکتے ہیں؟ اگر نہیں تو ہم بتائے دیتے ہیں۔

کیچپ کے فوائد
کیچپ ٹماٹر سے بنتا ہے اور ٹماٹر ہماری صحت کے لیے فائدے مند ہیں۔

کیچپ شامل کرنے کی وجہ سے بچے اپنا کھانا شوق سے کھا لیتے ہیں، ورنہ انہیں کھانا ختم کروانا کسی مشکل مرحلے سے کم نہیں۔

اس کا استعمال بھی نہایت آسان ہے، صرف فریج سے اس کی بوتل نکالیں اور استعمال کریں۔

یہ کافی مزیدار بھی ہوتا ہے۔

کیچپ کے نقصانات
کیا کبھی آپ نے کیچپ کی بوتل پر لکھے اجزاء پر غور کیا ہے؟ آئیے سب سے پہلے ان کے بارے میں جانتے ہیں:

ٹماٹو کنسنٹریٹ — اس عمل میں ٹماٹر کو بہت زیادہ پکایا جاتا ہے، جس کے بعد اس کے بیج اور چھلکا ہٹا کر اسے دوبارہ پکاتے ہیں جس کے نتیجے میں اس میں موجود وٹامن اور منرلز ختم ہوجاتے ہیں۔

ہائی فرکٹوز کارن سیرپ  — یہ اجزاء صرف کیچپ نہیں بلکہ کولڈ ڈرنکس اور اجناس وغیرہ میں موجود ہوتا ہے، جس سے موٹاپے کا خطرہ بڑھتا رہتا ہے۔

کارن سیرپ — یہ ہائی فرکٹوز کارن سیرپ جیسا ہی ایک اور سیرپ ہوتا جس کی وجہ سے کیچپ میں مزید مٹھاس پیدا ہوتی ہے جو صحت کے لیے بہتر نہیں۔

نیچرل فلیورز — یہاں یہ بیان نہیں کیا جاتا کہ کون سے نیچرل فلیورز کا استعمال کیچپ میں کیا جارہا ہے، تاہم ایسی کئی تحقیق سامنے آچکی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ کھانے کے اجزاء میں نیچرل فلیورز شامل کرنے کے باعث مختلف طرح کی فوڈ الرجیز پیدا ہوسکتی ہیں۔

کیچپ میں مختلف طریقوں سے چینی کا بےحد استعمال کیا جاتاہے، جس سے اس کی مٹھاس میں اضافہ ہوتا ہے اور بے انتہا مٹھاس ہماری صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند نہیں، اس لیے اپنے کھانوں میں کیچپ کا استعمال کم کرنا ہی بہتر ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY