شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کی شادی

0
94

جہاں ایک طرف رائل ویڈنگ کی تیاریاں عروج پر ہیں وہیں لوگوں میں بھی جوش و خروش بڑھ رہا ہے ۔ ایسے ہی دیوانوں نے پرنس ہیری اور میگھن شادی کے دن کا منظر کچھ مختلف انداز میں پیش کیا اورلگ بھگ ساٹھ ہزار لیگو بلاکس کی مدد سے شاندار آرٹ ورک بنا کر دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔ گیارہ لیگو آرٹسٹوں کی 752گھنٹوں کی محنت سے مکمل ہونیوالے شادی کی تقریب کے اس لیگو ورژن میں جہاں وِنڈسر کاسل نمایا ں ہے اور نہایت خوبصورتی سے بنایا گیا ہے ۔

پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کی تقریب کیسی ہو گی
وہیں مہمان ، دلہا اور دلہن اور رائل فیملی کے دیگر ممبران دکھائی دے رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ کنسنگٹن پیلس کے مطابق پرنس ہیری اور میگن مارکل رواں سال19مئی کو شادی کے بندھن میں بندھ جائینگے۔ شادی کی تقریب دوپہر سینٹ جارج چیپل ، وِنڈسر کاسل میں منعقد کی جائیگی۔

SHARE

LEAVE A REPLY