کمسن لڑکیوں سے زیادتی، ہڈرزفیلڈ گینگ کو221 برس قید

0
863

Published on: 21 Oct 2018

برطانیہ میں 15کمسن لڑکیوں کوزیادتی کانشانہ بنانےمیں ملوث ہڈرزفیلڈگینگ کو221 برس قیدکی سزاسنادی گئی۔ 20 جنسی درندوں پرمشتمل گینگ نے 2004 سے 2011 کےدوران گیارہ سے سترہ برس کی لڑکیوں کو ہوس کانشانہ بنایاتھا۔

لیڈز کراؤن کورٹ میں مقدمات کی سماعت ہوئی، جس کے بعد سزا سنائی گئی۔

گینگ کےسرغنہ امرسنگھ دھالیوال کو رواں برس عمر قید کی سزا سنائی جا چکی ہے، جس کے بعد اسے کم سے کم 18برس جیل میں کاٹنا ہوں گے۔ وہ جنسی زیادتی کے 22 واقعات میں ملوث پایا گیا تھا۔

زیادتی کی شکار لڑکیوں نے عدالت کو بتایا کہ انہیں محبت کا جھانسا دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ زیادتی کی شکار ایک لڑکی نےخودکشی کی بھی کوشش کی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY