افغانستان میں طالبان عسکریت پسندوں کی ایک بڑی تعداد نے بدھ اور جمعرات کو ایک مرتبہ پھر مغربی افغان صوبے فراہ پر چڑھائی کر دی۔ یہ عسکری حملے اسی نام کے دارالحکومت کے مختلف علاقوں پر کیے گئے۔
نئے حملوں میں طالبان کی توجہ صوبائی دارالحکومت میں واقع پولیس ہیڈکوارٹرز کی عمارت اور ایک صوبائی جیل پر مرکوز رہی۔ ان حملوں میں شریک طالبان جنگجوؤں کی تعداد ایک ہزار سے زائد بتائی گئی ہے
۔ یہ حملہ بدھ کی شام شروع کیا گیا تھا اور جھڑپوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ فراہ کی صوبائی کونسل کے رکن عبدالصمد صالحی نے اس حملے کی تصدیق کر دی ہے۔ رواں ہفتے کے دوران منگل پندرہ مئی کو فراہ سے طالبان کو افغان فوج نے تقریباً ایک روزہ جنگ کے بعد پسپا کر دیا تھا۔












