شام ميں داعش کے جنگجوؤں نے حملہ کر کے دو درجن سے زائد فوجيوں کو ہلاک کر ديا ہے۔

سيئريئن آبزرويٹری فار ہيومن رائٹس کے مطابق صدر بشار الاسد کی حامی افواج کے چھبيس فوجی اس حملے ميں ہلاک ہوئے۔ ان ميں امکاناً ايرانی جنگجو بھی شامل تھے۔ جنگجوؤں نے پالميرا کے قريب ايک فوجی چيک پوسٹ پر منگل کے روز دھاوا بول ديا۔

اس دوران پانج جنگجو بھی مارے گئے۔ يہ امر اہم ہے کہ شامی افواج نے دمشق کے نواح سے ايک روز قبل ہی ’اسلامک اسٹيٹ‘ کے خاتمے کا اعلان کيا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY