کیٹگری دو کے زوردار سمندری طوفان میکُونُو خلیجی ریاست عُمان کے جنوبی ساحلی علاقے کے لیے انتہائی خطرے کا باعث بن گیا ہے۔ سمندری طوفان کے نشان پر سلطنتِ عُمان کا دوسرا بڑا شہر صلالہ ہے، جو ظفار صوبے کا دارالحکومت ہے۔

صلالہ شہر کو شدید بارشوں کا سامنا ہے۔ سول ڈیفنس کے مقامی محکمے نے تقریباً دس ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب میں گھروں کے اندر ہی رہیں۔

صلالہ کو زور سمندری لہروں کا بھی سامنا ہے۔ اس طوفان کی لپیٹ میں آ کر یمنی جزیرے سَقطُریٰ میں جمعرات چوبیس مئی کو پانچ افراد ہلاک چالیس افراد لاپتہ ہوئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY