پاکستان مسلم لیگ ن کا الیکشن کے بعد کا لائحہ عمل بتاتے ہوئے ن لیگ کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نےکہا ہےکہ ہم ہر قیمت پر اکثریتی حکومت حاصل کریں گے، شہباز شریف پنجاب اور نواز شریف وفاق کو سنبھالیں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خان زادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کے دوران سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ان کی رائے میں شہباز شریف کو پنجاب کی ہی باگ ڈور سنبھالنی چاہیے، اور ہمارے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف ہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی جانب سے نواز شریف ہی وزارتِ عظمیٰ کے اُمیدوار ہیں تاہم اگر عبوری مدت میں کسی اور کو وزیراعظم مقرر کرنا ہوا تو اُس کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کرے گی، ہم ہر قیمت پر اکثریتی حکومت حاصل کریں گے۔












