برطانیہ اور یورپی یونین کے مابین بریگزٹ معاہدے میں ترامیم پر اتفاق رائے

0
669

برطانیہ اور یورپی یونین کے مابین بریگزٹ معاہدے میں ترامیم پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ اطراف کے بیانات کے مطابق یہ اتفاق رائے برطانیہ کے یورپی یونین سے عنقریب اخراج کے لیے پہلے سے طے پا چکے معاہدے میں شمالی آئرلینڈ کی سرحد کی نگرانی سے متعلق اس دستاویز کے متنازعہ حصے سے متعلق ہے۔

یورپی کیمشن کے صدر ژاں کلود ینکر نے اسٹراسبرگ میں برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے کے ساتھ بات چیت کے بعد کہا کہ فریقین نے بریگزٹ معاہدے کے ایک ایسے اضافی حصے پر اتفاق کر لیا ہے، جس پر عمل درآمد قانوناﹰ دونوں کے لیے لازمی ہو گا۔

اس پیش رفت کے باوجود برطانوی اپوزیشن رہنما جیریمی کوربن نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ منگل کو ملکی پارلیمان کے ایوان زیریں میں بریگزٹ معاہدے کی منظوری کے لیے ہونے والی مجوزہ رائے شماری میں اس معاہدے کو دوبارہ مسترد کر دیا جائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY