نزاکت میں نے آقا کے لیئے لکھنا ہے جب چاہا

0
948

مری قسمت مرے مولا قصیدہ آپکا لکھا
جو کم سے کم بھی لکھا ہے تو محبوب خدا لکھا

فقط اک آپ ہی کی ذات ہے رحمت جہانوں پر
کسے اللہ نے قرآن میں ہے آپ سا لکھا

یہ قرآں آپکی توصیف کا دیوان ہے سارا
کبھی شمس الضحیٰ لکھا کبھی بدر الدجیٰ لکھا

یہ سچ ہے مصطفیٰ کی ذات کا سایہ نہ تھا لیکن
خدا نے آدمیت کے لیئے پھر بھی قبا لکھا

پہنچ اہل قلم کی اتنی تھی شان محمد میں
لکھا خوشبو کبھی گُل اور کبھی باد صبا لکھا

کرم اللہ کا ہے خاص کہنا نعت آقا کی
یہی وہ وصف ہے جس کو قلم نے معجزہ لکھا

نزاکت میں نے آقا کے لیئے لکھنا ہے جب چاہا
فقط صلی الہ صلی الہ صلی الہ لکھا

نزاکت شکیلہ

SHARE

LEAVE A REPLY