شام میں امریکی کارروائی کے نتیجے میں اسلامک اسٹیٹ کا ایک اور اہم رہنما مارا گیا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی اور سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کی ایک مشترکہ کارروائی میں اسلامک اسٹیٹ کے ترجمان ابوالحسن المہاجر کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
المہاجر کو داعش کے سربراہ البغدادی کا دائیاں بازو قرار دیا جاتا تھا۔ ابھی گزشتہ روز ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔












