جرمنی میں سیاسی پناہ کے موضوع پر مخلوط حکومت میں شامل تینوں جماعتوں کے رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس بے نتیجہ رہا۔

یونین جماعتوں کے دھڑے کے سربراہ فولکر کاؤڈر نے  بدھ کو بتایا کہ اس اجلاس میں صرف ہاؤسنگ یعنی مہاجرین کو گھر تعمیر کرنے یا خریدنے کی خاطر حکومت کی جانب سے دی جانے والی رقوم کے معاملے پر اتفاق ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں اتوار کو یونین جماعتوں کا ایک اور اجلاس بھی ہو گا۔ سیاسی پناہ کے موضوع پر جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر کے مابین شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY