قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی نے بھی فاٹا کے صوبے میں انضمام سے متعلق بل منظور کر لیا۔
اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک سمیت اراکین اسمبلی نے بڑی تعداد میں شریک کی۔
اجلاس میں صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی نے فاٹا کے انضمام سے متعلق بل ایوان میں پیش کیا جس کے بعد اسمبلی میں بل پر بحث کی گئی۔
فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام سے متعلق بل دو تہائی اکثریت سے منظور کر لیا گیا، بل کی حمایت میں 92 اور مخالفت میں صرف 7 ووٹ پڑے۔
بل کی شق وار منظوری کے عمل کے دوران جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اراکین اپنی نشستوں پر بیٹھے رہے۔













