وفاقی سرکاری ملازمین کو تین تنخواہیں ملیں گی یا نہیں؟ وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کے زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی فیصلہ کرے گی۔
حکومت نے 25 مئی کو تمام وفاقی سرکاری ملازمین کو تین، تین ماہ کی بنیادی تنخواہ کے مساوی اعزازیہ دینے کا اعلان کیا، مگر وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ تین تنخواہیں دینے سے متعلق نوٹی فیکیشن واضح نہیں ہے۔
وزیرِ خزانہ کے مطابق نوٹی فیکیشن میں صرف بجٹ بنانے والوں کو تین، تین تنخواہوں کی منظوری دینا تھی تاہم تمام سرکاری وفاقی ملازمین کو تین تنخواہیں دینے کا فیصلہ ای سی سی کرے گی، اس سے پہلے چھ وزارتوں کے لیے تین تین تنخواہوں کا فیصلہ ہوا تھا۔













