خشک سالی کی سبب کئی ملین افغان شہریوں کو خطرہ، اقوام متحدہ

0
682

جنگ زدہ ملک افغانستان میں خشک سالی کے سبب فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اسی تناظر میں اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ کئی ملین افغان بھوک کے خطرے سے دو چار ہو سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی معاملات او سی ایچ اے نے بتایا ہے کہ افغانستان کے کُل 34 صوبوں میں سے دو تہائی علاقہ گزشتہ برس کے آخر سے بارشوں کی شدید کمی سے متاثر ہے۔ خوراک و زراعت کے محکمے کے مطابق بعض دریا اور پانی کے ذخائر مکمل طور پر خشک ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ نے ان حالات سے متاثرہ افغان خاندانوں کو اشیائے خوراک کی فراہمی کے لیے 115 ملین ڈالرز فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY