بیلجیم کے مشرقی شہر لیُوٹِش میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلاک کر دیا۔ لیوٹش کے دفتر استغاثہ کے مطابق اس واقعے میں مسلح شخص کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی بھی ہو گئے۔

اس کے علاوہ ایک راہگیر بھی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور کو بھی ہلاک کر دیا۔ حملہ آور کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ حکام کا خیال ہے کہ یہ ایک دہشت گردانہ کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY