سپریم کورٹ لاہور رجسٹری,لاہور ہائیکورٹ کا کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ معطل

0
49

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ معطل کر دیا۔

الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کاغذات نامزدگی فارم اور حلقہ بندیوں سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا اور اس کے خلاف الگ الگ درخواستیں جمع کرائیں تھیں۔

ایازصادق نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے سے الیکشن کے انعقاد میں تاخیر ہوگی اس لیے آپ کے پاس حاضر ہوئے ہیں، بروقت الیکشن کا معاملہ ہے۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی کے وکلاء نے چیف جسٹس پاکستان سے فوری سماعت کی بھی استدعا کی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY