امریکی صدر اوپیک تنظیم پر برس پڑے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں گڑ بڑ کا ذمے دار قرار دے دیا۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میںٹرمپ نے کہا کہ اوپیک ملکوں کے لئے بہتر یہ ہے کہ اس اتار چڑھاؤ کو روکیں کیونکہ ان ملکوں کو ہم ہی تحفظ دے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک انھیں 20 لاکھ بیرل اضا فی تیل پیدا کرنا چاہئے، ایران کے ساتھ تجارت کرنے والی یورپی کمپنیوں پر پابندی کی دھمکی بھی دے ڈالی۔

اوپیک پیٹرول برآمد کرنے والے ملکوں کی عالمی تنظیم ہے جس کے رکن ملکوں کی تعداد 15 ہے جن میں ایران، سعودی عرب، عراق، کویت، قطر، عرب امارات اور وینزویلا بھی شامل ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY