جناب ایڈیٹر صاحب
گذارش خدمت یہ ہے کہ میں ایف ایس سی کی طالبات کو مطالعہ پاکستان پڑہا رہی تھی جس میں پاکستان کی بہادر افواج کے کارناموں کے بارے میں ایک باب یعنی چیپٹر تھا
شہادتوں اور قربانیوں کے کارناموں کا حوالہ دے کر اسے دنیا کی بہترین فوج قرار دیا گیا تھا
ایک طالبہ نے مجھ سے سوال کیا
میڈم
انڈیا اور پاکستان کا قیام ایک ساتھ ہی عمل میں آیا تھا دنیا کی بہترین فوج کے ہوتے ہوئے پاکستان کا سائز کیوں کم ہوتا جا رہا ہے
پہلے مشرقی پاکستان کی علیحدگی ، نعرہ تکبیر اور نعرہ حیدری لگانے والی نوے ہزار فوج کے بہادر جرنل نیازی کا ، کافروں کے آگے ہتھیار ڈال دینا
پھر معرکہ کارگل ، کشمیر ۔۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ
پاکستان دنیا کا سب سے بڑا اسلامی ملک تھا یہ اعزاز، یہ فخر ہم سے کب کا چھن چکا ہے
انڈیا آج بھی اسی طرح قائم ودائم ہے
وہاں پاکستان سے زیادہ مذاہب ہیں خاص طور پر مسلمان اور سکھ ،دو بہت بڑی اقلیتیں ہیں دیگر مذاہب کی تعداد بھی پاکستان کے مقابلے میں زیادہ ہے
یہ پاکستان کے مقابلے میں ایک بہت بڑا اور کثیر آبادی والا ملک ہے یہاں مختلف زبانیں بولنے والوں کی کثیر تعداد موجود ہے ۔
پھر اس کے حصے بخرے کیوں نہیں ہوئے وہ کیوں نہیں ٹوٹا ؟
میرے پاس پوزیشن لینے والی ہونہار طالبہ کے سوالات کا کوئی جواب نہیں تھا
قومی نغمے اور آئی ایس پی آر کی جانب سے ریلیز کیے جا نے والے شہیدوں کے نغمے سنا سنا کر ہماری نسلوں کو بہت بے وقوف بنا لیا
گلوبل ولیج کی یہ پاکستانی نسل مطالعہ پاکستان کتاب پر کیسے یقین کرے گی ؟
وطن کی حفاظت کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو دونوں ہاتھوں سے سلیوٹ، پوری قوم کی طرف سے خراجِ تحسین
مگر قومی خزانے پر نظر بد رکھنے والوں اور شراب و شباب میں مست ہو کر دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک کے تاریخ اور جغرافیہ بدلنے والوں کا بھی تو کڑا احتساب ہونا چاہیے
بنگلہ دیش تو ایک آزاد اور خود مختار اسلامی ریاست بن چکا ہے
صاحب اقتدار کو بلوچستان ،جنوبی پنجاب ،گلگت بلتستان اور کراچی کی سسکیاں کیوں سنائی نہیں دے رہیں ؟
صفدر ہمدانی صاحب
اگر آپ کے پاس اس طالبہ یا اس جیسے اور طالب علموں کے سوالات کے جواب ہیں تو پلیز مجھے بھی بتا دیں
شکریہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عفت سلطانہ جی آپکے تمام سوالات اپنی جگہ جواب طلب ہیں اور مجھ جیسا کم علم شاید ان تلخ سوالات کے جوابات بالتصریح نہ دے سکے۔ ہاں ان سوالات میں جوابات بھی موجود ہیں۔ میں اس کا خلاصہ بس اس طرح کر سکتا ہوں














