اقوام متحدہ کے ایک اعلی عہدیدار نے عالمی طاقتوں کی طرف سے جنوبی سوڈان پر پابندیاں عائد کرنے کی حمایت کر دی ہے۔

یو این ایمرجنسی ریلیف کے رابطہ کار مارک لوکوک نے جنیوا میں کہا کہ اس افریقی ملک کے تمام فریقین کو پانچ سالہ تنازعہ ختم کرنے کی خاطر مذاکرات پر لانے کے لیے ضروری ہے کہ ان پر دباؤ بڑھایا جائے۔

ممکنہ پابندیوں کے نتیجے میں جنوبی سوڈان کے کئی رہنماؤں کے غیر ممالک میں موجود اثاثے منجمد کرنے کے لیے ان پر سفری پابندیاں بھی عائد کی جا سکتی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY