فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ گفتگو میں انہیں عالمی طاقتوں کے ساتھ طے شدہ جوہری معاہدے سے نکلنے کے خلاف تنبیہ کر دی ہے۔

ماکروں نے ٹوکیو میں صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے چند روز قبل ہونے والی گفتگو میں صدر حسن روحانی پر واضح کر دیا تھا کہ اگر تہران دو ہزار پندرہ میں طے پانے والے جوہری معاہدے سے نکلا، یا اس نے اس ڈیل کی خلاف ورزی کا کوئی اشارہ بھی دیا، تو یہ ایک غلطی ہو گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY