ایک شخص کے قتل کے جرم میں سعودی حکومت نے مجرم سعودی شہزادے ترکی بن سعود بن الکابیر کا سر قلم کردیا۔
خلیجی خبر رساں اداروں کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ متاثرہ شخص عدیل بن سیلمان بن عبدالکریم ال محیمید کے قتل کے جرم میں سعودی شہزادے کو سزا موت دے دی گئی۔
عدیل بن سیلیمان کے قتل کے جرم میں سعودی شہزادے کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد باقاعدہ مقدمے کا آغاز ہوا، دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد مذکورہ عدالت نے سعودی شہزادے کی موت کا پروانہ جاری کیا۔
سعودی شہزادے کا مقدمہ پہلے کورٹ آف اپیل اور پھر ہائی کورٹ تک لے جایا گیا، مگر کوئی سنوائی نہ ہوسکی۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق شاہی فرمان میں انصاف کے تقاضے پورے کرنے اور سعودی شہزادے کو تختہ دار پر لٹکانا بھی حکم جاری ہوا۔
واضح رہے کہ قتل کی یہ سنگین واردات تین سال قبل پیش آئی تھی













مجھے تو یہ شاہی خاندان کی کوئی مجبوری لگتی ہے یا سعودی بادشاہوں نے اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کی کوشش کی ہے ورنہ اگر یہ نیم پارسا اور اتنے ہی للہ کے قانون کے رکھوالے ہوتے تو آج مسلم ممالک کا یہ حال نا ہوتا ۔۔ سیریا میں ایک ہفتے میں روزانہ کئی بچے نا شہید ہوتے ۔۔۔ یہ دوغلی پالیسی منافقت کی اعلی مثال ہے ۔۔۔