امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے بارے میں معقول حد تک معلومات رکھتا ہے اور جلد سے جلد اس بارے میں مزید جاننے کی ضرورت ہے۔
بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران پومپیو کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے انٹیلیجنس کی تفصیلات میں تو نہیں جائیں گے مگر امریکا کے پاس اس حوالے سے اچھی خاصی سمجھ بوجھ ہے۔
پومپیو کے مطابق ٹرمپ اور کِم جونگ اُن کی سربراہی ملاقات میں طے پانے والے اہداف پر عملدرآمد کے لیے امریکا اور شمالی کوریا آئندہ ہفتوں کے دوران مل کر کام کریں گے۔












