اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت نے قطر اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک اہم مقدمے کی سماعت 27 جون کو مقرر کر دی ہے۔ قطر نے اپنی خلیجی حریف ریاست پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور امتیازی رویہ اپنانے کی اپیل دائر کر رکھی ہے۔
قطری وکیل اپنی اپیل کے حق میں دلائل 27 جون کو پیش کریں گے۔ عدالت ان دلائل کا جواب دینے کے لیے متحدہ عرب امارات کو بھی موقع دے گی۔
قطر کا موقف ہے کہ تقریباً ایک برس قبل سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے اُس کے ساتھ اچانک سفارتی روابطہ منقطع کر کے ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ ان چاروں ملکوں نے قطری شہریوں کو ملک بدر بھی کر دیا تھا۔












