القاعدہ کے سربراہ اُسامہ بن لادن کے بیٹے ’حمزہ بن لادن‘ نے نائن الیون حملے کے ہائی جیکر کی بیٹی سے شادی کرلی ہے۔
برطانوی اخبار’دی گارجیئن‘ کی رپورٹ کے مطابق2001 میں نائن الیون پر ہونے والے حملےکے ماسٹر مائنڈ محمد عطاء کی بیٹی سے القاعدہ کے سربراہ اُسامہ بن لادن کے 29 سالہ بیٹے حمزہ بن لادن نے شادی کر لی ہے۔
اس بات کی تصدیق اُسامہ بن لادن کے سوتیلے بھائی ’احمد اور حسن العطاس‘ نے کی ہے، انہوں نے برطانوی اخبار ’دی گارجیئن‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ بن لادن القاعدہ کے ایک اہم عہدے پر فائز ہیں انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ وہ امریکا سے اپنے والدکے قتل کا بدلہ لینا چاہتے ہیں۔ جنہیں امریکی اہلکاروں نے خفیہ آپریشن کے دوران پاکستان میں 2 مئی 2011 کو ہلاک کردیا تھا۔
اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ حمزہ، اُسامہ بن لادن اور ان کی تیسری اہلیہ خیریہ صابر کے بیٹے ہیں، اُسامہ کے قتل کے وقت وہ ان کے ساتھ ایبٹ آباد کے اسی کمپاؤنڈ میں مقیم تھیں جہاں امریکی اہلکاروں کی جانب سے خفیہ آپریشن کیا گیا تھا۔












