نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے فیصل آباد میں بس ہوسٹس کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مقتولہ بس ہوسٹس کے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور قتل کے واقعے پر آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

نگراں وزیراعلیٰ نے مقتولہ کے خاندان کو ہر قیمت پر انصاف دینے کے عزم کا اظہار کیا اور آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY