فلپائن کی افواج نے لاناؤ جنوبی میں اسلامک اسٹیٹ کے حامی جنگجوؤں کے خلاف تازہ کارروائی کی ہے۔ حکام نے پیر کے دن بتایا کہ ملکی فوج نے اس جنوبی شہر میں موجود جہادیوں کے خلاف اتوار کو فضائی اور زمینی کارروائی کی۔
زیادہ تر علاقوں میں ان جنگجوؤں کو شکست دے چکی ہے لیکن اب بھی کچھ مقامات پر ان جہادیوں کے کچھ حامی ٹھکانے بنائے ہوئے ہیں۔ منیلا حکومت کے مطابق اس کارروائی میں اس گروہ کے نئے سربراہ ابو ڈار کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔












