سعودی عرب برطانیہ سے جدید جنگی طیارے خریدے گا

0
696

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہٴ برطانیہ کے آخری دن اڑتالیس ٹائیفون جنگی طیاروں کو خریدنے کی ڈیل طے پا گئی ہے۔

سعودی ولی عہد نے برطانوی وزیر دفاع گیون ولیمسن سے جمعہ نو مارچ کو ملاقات کی۔ اس دورے کے دوران دونوں ملکوں نے دو طرفہ تجارت کو 65 بلین پاؤنڈ تک وسعت دينے پر بھی اتفاق کیا۔

برطانوی جدید جنگی طیارے ٹائیفون کو فرانسیسی لڑاکا طیارے رافیل کے مساوی قرار دیا جاتا ہے۔ اب تک ٹائیفون کے خریداروں میں آسٹریا، کویت، عُمان اور سعودی عرب شامل ہیں۔ گزشتہ برس خلیجی ریاست قطر نے بھی دو درجن ٹائیفون جنگی طیارے خریدنے کی ڈیل طے کی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY