قونصل خانے پر حملہ کرنیوالے دہشتگرد کون تھے

0
697

کراچی میں چینی قونصل خانے پرحملہ ناکام بنانے کے بعد مارے گئے 3دہشت گردوں کی شناخت کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔

آئی جی پولیس ڈاکٹر کلیم امام نے وزیر اعلیٰ سندھ کو چینی قونصل خانے پر حملے کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا تھا کہ بی ایل اے کے اس حملے میں ملوث ہونے کے شواہد ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گردوں نے سفید رنگ کی کار استعمال کی، کار سے متعلق چوری کیے جانے یا چھینے جانے کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی کار پولیس نے قبضے میں لے لی، حملہ آور 2006ء ماڈل کی سفید رنگ کی لیانا کار میں چینی قونصلیٹ پہنچے تھے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کار کے نمبر کی مدد سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، سی پی ایل سی کے ریکارڈ کے مطابق گاڑی چوری یا چھینی نہیں گئی تھی۔

واضح رہے کہ آج صبح کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشت گروں کے حملے کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار وں سمیت 4افراد شہید اور سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوا ہے۔

پولیس اور رینجرز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 3دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جن کے قبضے سے خود کش جیکٹس، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY