راولپنڈی میں بھی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گیا۔ چودھری نثار اور راجہ پرویز اشرف کے کاغذات منظور جبکہ پی پی 9 سے ن لیگی امیدوار شکیلہ شوکت کے کاغذات مسترد ہو گئے۔

راولپنڈی میں بھی امیدواروں کی نامزدگی کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ ‏این اے 58 سے نون لیگ کے چودھری ریاض اور راجہ جاوید اخلاص، پی ٹی آئی کے چودھری عظیم، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے کاغذات منظور کرلیے گئے۔

پی پی 8 راولپنڈی سے جاوید کوثر، چودھری ریاض، راجہ علی اصغر اور خرم پرویز، پی پی 9 راولپنڈی سے راجہ حمید، ریاض مغل، چودھری ساجد اور چودھری سرفراز کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے جبکہ پی پی 9 راولپنڈی سے ن لیگ کی امیدوار شکیلہ شوکت بھٹی کے کاغذات نامزدگی مسترد‏ کر دیے گئے۔

اسی طرح ٹیکسلا کے حلقہ این اے 63 سے چودھری نثارعلی، عمر فاروق اور پی ٹی آئی کے غلام سرور خان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY