یمن میں حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ڈرونز نے سعودی عرب میں جازان کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔ یمنی سرحد کے قریب واقع اس علاقے میں بغیر پائلٹ طیاروں کی مدد سے سعودی ڈرون بنکر اور اسٹیشنز پر حملہ کیا گیا۔
یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں نے یہ دعویٰ المصیرہ ٹی وی کی جانب سے ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔ فی الحال سعودی عرب کی جانب سے ان حملوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔












