بدھ کی صبح اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پٹی میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ سے اسرائیل کی جانب کم از کم 45 راکٹ داغے گئے اور ان میں سے سات کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

اسرائیل نے اپنی سرحدوں پر میزائل شکن نظام نصب کیے ہوئے ہیں۔ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ جواب میں اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں حماس کے عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیل کی جانب سے یہ کارروائی ایک ایسے وقت پر کی گئی ہے جب غزہ سرحد پر اسرائیل مخالف مظاہروں کی وجہ سے شدید تناؤ پایا جاتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY