لندن اکمل سید
أمن يجيب المضطر إذا دعاه ويكشف السوء🤲🤲
برطانیہ میں مقیم لکھنوی تہذیبِ مرثیہ خوانی کے پاسدار ، حافظِ مراثی دُنیائے مرثیہ کے مرثیہ خوان تحت الفاظ لکھنوی تہذیب کے لب ولہجہ کے مالک اثاثہ مرثیہ جناب سید نفیس حسین عابدی صاحب کے لیے دعاوں کی درخواست ہے جو اس وقت مقامی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ پروردگار مولائے کائنات کے صدقے جلد از جلد مکمل شفایابی عطا فرمایئے آمین
آپ کے در کا گدا ہوں یا علیؑ
نامِ اقدس پہ فدا ہوں یا علیؑ
لائقِ لطفِ عطا ہوں یا علیؑ
قیدئ دام بلا ہوں یا علیؑ
اب مدد کیجیے دمِ امداد ہے
یا امیر المومنینؑ ! فریاد ہے
اک سینہ اور سو حسرت کے داغ
گھر نہ بھاتا ہے ، نہ صحرا اور نہ باغ
بجھ گیا ہے دل ، نہیں غم سے فراغ
گر مراد آئے تو روشن ہو چراغ
اب مدد کیجیے دمِ امداد ہے
یا امیر المومنینؑ ! فریاد ہے
میر انیسؔ کی مناجات سے اقتباس













