ڈاکٹر عافیہ کو رہا نہ کر کے امریکا ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ

0
1104

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو رہا نہ کر کے امریکا ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار عمران شفیق اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کر دی ہے، امریکا نے پاکستان کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کیلئے معاہدہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس میں کہا کہ امریکا ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے، سابق امریکی صدر نے اپنے بیٹے کی سزا تو معاف کر دی لیکن ہمارے قیدی (عافیہ) کو رہا نہیں کیا۔

وزیراعظم اور وزیرِخارجہ کے بیرون ممالک دوروں کی تفصیلات پر مشتمل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کر دی گئی، وزارتِ خارجہ نے عدالتی سوالات کے جوابات پر مشتمل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، امریکا میں پاکستانی سفیر کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق ملاقاتوں میں شرکت نہ کرنے پر بھی جواب جمع کراد یا گیا۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔

SHARE

LEAVE A REPLY