سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کے بھائی اور پی پی 116سے مسلم لیگ ن کے امیدوار عمران شیر علی کو ایپلٹ ٹربیونل نے نا اہل قرار دے دیا ہے۔

عمران شیر علی کو ایک شہری کی جانب سے دائر اپیل پرنا اہل قرار دیا گیا ،عمران شیر علی کیخلاف در خواست میں شہری نے موقف اختیار کیا تھا کہ عمران شیر علی کو اثاثے چھپانے پر نا اہل قرار دیا جائے۔

کاغذات نامزدگی کی منظوری پرریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے ججوں پر مشتمل اپیلٹ ٹربیونل نے اپیلوں کی سماعت کی ۔ جسٹس علی اکبر قریشی پر مشتمل ٹربیونل نےسماعت کے بعد عابد شیر علی کے بھائی عمران شیر علی کو نا اہل قرار دے دیا۔

عابد شیر علی کے بھائی عمران شیر علی فیصل آباد کے حلقے پی پی 116 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY