پنجاب اسمبلی کے نئے ایوان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 175 ، مسلم لیگ (ن) کے 162، مسلم لیگ (ق) کے 10، پیپلزپارٹی کے 10، راہ حق پارٹی کا ایک اور 3 آزاد اراکین قومی اسمبلی حلف برداری کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے تین صوبائی حلقوں میں انتخابی نتائج زیر التوا ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس کی صدارت اسپیکر رانا محمد اقبال کی سربراہی میں ہوگا۔

نگراں وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری اور نگراں صوبائی کابینہ کے ارکان نومنتخب اراکین کو خوش آمدید کہنے کے لئے پنجاب اسمبلی میں موجود ہوں گے۔

اراکین پنجاب اسمبلی حلف اٹھانے کے بعد رول آف ممبر ز پردستخط کریں گے۔

اجلاس کے اختتام سے پہلے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کااعلان کیاجائے گا۔

اسپیکر اورڈپٹیا سپیکر کے لئے کاغذات نامزد گی آج 3 بجے سے شام 5 بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کی نشست کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے چوہدری پرویز الہی اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے محمد مزاری کا نامزد کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی حریف سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) نے چوہدری اقبال گجر کو اسپیکر نامزد کیا ہے۔

اسپیکراورڈپٹی اسپیکر کے لئے 16 اگست کو پنجاب اسمبلی کے ایوان میں خفیہ رائے شماری سے انتخاب ہوگا جہاں کسی نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی کو اپنے ہمراہ مہمان لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ پنجاب اسمبلی میں اجلاس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظاما ت کیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے اراکین صوبائی اسمبلی کے لئے اسمبلی کے داخلی گیٹ پر ہیلپ ڈیسک بھی قائم کی گئی ہے۔

پنجاب کی نئی اسمبلی میں اس بار سینئر سیاستدان بھی صوبائی اراکین اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

حلف برداری میں شریک نومنتخب اراکین صوبائی اسمبلی میں قابل ذکر نام چوہدری پرویز الہی، حمزہ شہبازشریف ، خواجہ سعد رفیق، علیم خان ،میاں محمود الرشید ، میاں اسلم اقبال ،ڈاکٹر مراد راس ،سید حسن مرتضی سمیت دیگر شامل ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY