امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک معروف سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں اس پر تشویش ہے اور امید ہے کہ مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فی الحال اصل صورتحال کا کسی کو معلوم نہیں مگر ان کے بارے میں بعض بُری خبریں گردش کر رہی ہیں جو ناپسندیدہ ہیں۔
خاشقجی گزشتہ ہفتے استنبول میں قائم سعودی قونصلیٹ میں داخل ہونے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔ ترک حکام نے اس سلسلے میں ریاض حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔












