ايمازون اور فيس بُک جيسی بڑی انٹرنيٹ کمپنيوں پر يورپی يونين کی جانب سے عنقريب ٹيکس نافذ کرنے کا اعلان کيا جا سکتا ہے۔

فرانسيسی وزير خزانہ بُرونو لی ميئر نے يہ بات ايک مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی، جسے آج اتوار کو شائع کيا گيا۔ ميئر کے مطابق یونین کے ہر اُس رکن ملک ميں، جہاں يہ کمپنیاں سرگرم ہيں اور اُن کے صارفين موجود ہيں، دو تا چھ فيصد ٹيکس کے نفاذ کا منصوبہ جلد پيش کيا جا سکتا ہے۔

يورپی کميشن، بلاک کے ليے نيا ٹيکس منصوبہ مارچ کے اواخر ميں پيش کرنے والی ہے۔ ناقدين کے مطابق گُوگل، ايمازون، فيس بُک اور ايپل جيسی بڑی کمپنياں ٹيکس بچانے کے ہتھکنڈے بروئے کار لاتی ہيں، جن سے یورپی حکومتوں کو سالانہ کئی بلين يورو کا نقصان ہوتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY