برطانیہ کےیورپی یونین سےنکلنےکی بنیادڈال دی گئی،اراکین پارلیمنٹ نے114کےمقابلے میں498ووٹوں سے بریگزٹ بل منظورکرلیا۔

بل پاس ہونےسےیورپی یونین سےعلیحدگی کےپہلےمرحلےکی منظوری مل گئی، بل پاس ہونےسےبرطانیہ یورپی یونین سےعلیحدگی کےمذاکرات شروع کرسکےگا

بل کی منظوری سے برطانوی وزیر اعظم تھریسامے آرٹیکل 50 پر عمل در آمد شروع کرا سکتی ہیں اور برطانیہ یورپی یونین سے علیحدگی کے مذاکرات شروع کر سکے گا۔ بل کو قانون بنانے کے لیے اگلے ہفتے پھر ہاؤس آف کامنز میں پیش کیا جائے گا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 7 مارچ تک بریگزٹ کے حوالے سے قانونی کارروائی مکمل ہو جائے گی۔ تھریسامے کی حکومت نے 31 مارچ کو یورپی یونین سے علیحدگی کے مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY