قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری پر اپوزیشن اراکین نے اسپیکر اسد قیصر سے ایوانِ زیریں کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور جماعت اسلام سمیت اپوزیشن اراکین کے وفد نے سردار ایاز صادق کی سربراہی میں اسپیکر اسد قیصر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور شہباز شریف کی گرفتاری سے متعلق بات چیت کی۔

اپوزیشن اراکین نے اسپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری پر ایوان کا اجلاس بلانے اور ان کے حفاظتی احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن اراکین کو یقین دلایا کہ آئندہ 14 روز میں اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری پر ایوان کا اجلاس بلایا جائے گا جبکہ اس معاملے میں حفاظتی احکامات بھی جاری کیے جائیں گے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کا کوئی بھی رکنِ اسمبلی موجود نہیں تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY