افغان دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 5افراد ہلاک ہوگئے، غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق پُل دھماکے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
خودکش دھماکے کے واقعے کے عینی شاہدین کے مطابق دھماکا صدارتی محل کے دروازے کے پاس ہوا۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق پُل محمود خان کے قریب ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے












