ایران میں اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی تھے

0
2638

ایران کے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی تاریخی وطن واپسی 1 فروری کے دن اور عشرہ فجر کے آغاز کی مناسبت سے بارہ بہمن سے سارے ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کا جشن منانے کا سلسلہ شروع ہوتا ہے

ایران میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ اور عشرہ فجر کی تقریبات کا آغاز اس تاریخی لمحے سے ہوتا ہے جس لمحے ایران کے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) ایران کی سرزمین پر واپس تشریف لائے۔

ایئرپورٹ سے بہشت زہراء قبرستان کے راستے پر پھول نچھاور کئے گئے۔ اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مناسبت سے تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر امام خمینی کی تاریخی ایران آمد کی یاد میں تقریبات منعقد ہوتی ہیں  اور یہ سلسلہ جاری رہتا ہے اور اسی طرح کلیساؤں میں گھنٹیاں  اور ٹرینوں اور بحری جہازوں سے ہارن بجتے ہیں جبکہ ایران کے انقلابی عوام بہشت زہرا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی کے مزار پر جا کر آپ کی امنگوں سے تجدید عہد کرتے ہیں۔

عشرہ فجر کی تقریبات کا آغاز بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے حرم مطہر میں ہوتا ہے۔ ان تقریبات میں عوام کی بڑی تعداد، شہدا کے اہلخانہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سول اور فوجی حکام شرکت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ حضرت امام خمینی (رح) 43 سال قبل اسی دن تقریبا پندرہ سال جلا وطنی کی زندگی گزارنے کے بعد یکم فروری سنہ انیس سو اناسی کو ایران واپس تشریف لا‎ئے جہاں لاکھوں ایرانی عوام نے آپ کا فقیدالمثال اور تاریخی استقبال کیا۔ ایران میں آپ کے اس تاریخی آمد کے ساتھ ہی گیارہ فروری سنہ انیس سو اناسی کو انقلاب کی کامیابی کا راستہ ہموار ہو گیا۔

سحرعالمی نیٹ ورک

SHARE

LEAVE A REPLY