پنشن کے بغیر ریڈیو پاکستان کے پنشنرز اور تنخواہوں کے بغیر ملازمین آج نہیں تو کل فاقہ کشی پر مجبور ہونگے لیکن ریڈیو پاکستان کے سربراہ وزارت کی سیکرٹری کی اشیر باد سے اس قومی ادارے کی تباہی کی طرف گامزن ہے اور اسے روکنے والا کوئی نظر نہیں آتا

ان بدترین حالات میں بھی بربادی کا تازہ ترین قدم

ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان طاہر حسن کا انوکھا اقدام،لاہور میں موجود ہائر پاور ٹرانسمیٹر کی 25ایکڑ زمین پر فلم سٹی بنانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔معاشی بدحالی کا شکار ریڈیو پاکستان فلم سٹی کے اس نام نہاد پراجیکٹ پر کڑوڑوں روپے کی انویسٹمنٹ کرکے ادارے کو مزید معاشی بدحالی کا شکار بنائے گا اور اس کے ملازمین تنخواہوں کے ساتھ پینشن صداکار معاوضوں کے حصول کے لئے بھی ترسیں گے

تفصیلات کے مطابق طاہر حسن کو جب ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان تعینات کیا گیا تو انہوں نے لاہور میں ریڈیو کی زمینوں کی تفصیلات طلب کیں اور ملتان روڈ پر موجود ایچ پی ٹی ون کی زمین کاجائزہ لیا اور ایگزیکٹو ڈائریکڑ جنرل الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشن طارق محود کی جانب سے 24فروری کوارجنٹ نوٹ نمبری 10-3/23-ای جاری کروایا جس میں فلم انڈسٹری اور فلم سٹی پراجیکٹ کےحوالے سے سنہرے باغ دکھائے گئے کہ یہ پراجیکٹ ریڈیو پاکستان کے معاشی حالات تیزی سے بدلے گا جس پر وقت ضائع کیے بغیر ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان طاہر حسن نے اسے ریڈیو پاکستان کے معاشی حالات بہتر بنانے کا گر جانتے ہوئے 3مارچ کو نہ صرف 25ایکڑ زمین دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا بلکہ اس پراجیکٹ کو آرٹسٹوں کے معاشی حالات درست کرنے کا زریعہ بھی بتایاجس پر ریڈیو پاکستان ڈیرھ برس تک سرمایہ کاری کرئے گا اوریہاں پر دیہاتی اور شہری سیٹ بنیں گے جو کرایہ پر مہیا کیے جائیں گے ایسے جیسے ریڈیو پاکستان لاہور کا سینٹرل پروڈکشن یونٹ اے پی پی کو کرایہ پر دیا گیا اور انھوں نے کرایہ کی مد میں جو رقم جمع کرائی ریڈیو پاکستان کے فنانس ڈائریکٹر انعام الحق اس کی تفصیلات دینے سے گریزاں ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ اس مد میں کرائے کے ضمن میں کوئی خاص رقم ریڈیو پاکستان کو نہیں ملی اور اب اسی پریکٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان طاہر حسن نے لاہور میں ایف ایم 101کی عمارت کو بلامعاوضہ سنسر بورڈ کو دینے کا نہ صرف اعلان کیا بلکہ گزشتہ روز فنانس ڈائریکٹر نے اس عمارت میں نئے لینٹر کی تعمیر کے لیے 5لاکھ روپے فوری طور پر لاہور ٹرانسفر کیے۔

سنسر بورڈ کے اس دفتر میں ریڈیو پاکستان انہیں فری بجلی اور دیگر سہولیات فراہم کرئے گا جس پر اضافی خرچ بھی محکمہ کو برداشت کرناپڑے گا۔واضح رہے کہ فلم انڈسٹری گزشتہ 30سال سے جمود کا شکار ہے۔

اور اب تو حد ہوچکی کہ سال میں ایک یہ دو فلمیں ہی بنتی ہیں اس چیز کا جائزہ لیا جائے تو سیدھے سادھے الفاظ میں کہا جاسکتا ہے کہ فلم سٹی کا پراجیکٹ ریڈیو پاکستان کے لئے سفید ہاتھی کی حثیت اختیار کرجائے گا دوسری جانب ریڈیو پاکستان کے مخلص کارکنان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے پر انکوائری کرائیں تاکہ معاملہ واضح ہو سکے۔

SHARE

LEAVE A REPLY