وزارت داخلہ قطر نے کہاہے کہ رواں سال مئی میں سرکاری میڈیا پر سائبر حملہ کیا گیا۔حملے میں معاشی ناکہ بندی کرنےوالےعرب ممالک میں سےایک ملک ملوث ہے۔

قطری وزارت داخلہ نے دوحہ میں پریس کانفرنس میں کہا کہ رواں سال مئی میں سرکاری میڈیا کو نہ صرف ہیک کیاگیابلکہ غلط خبریں اور مواد بھی ویب سائٹس پر رکھا گیا۔ ہیکرزنےقطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی ویب سائٹ پر قطری امیرکاایران اوراسرائیل کےساتھ بہتر تعلقات کابیان جاری کیاتھا۔

قطر اور عرب ممالک کےدرمیان کشیدگی کی بڑی وجہ قطری امیرکابیان اور دہشتگردوں اورعسکریت پسندوں کی قطری حمایت ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY