ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے مینز ایونٹ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن سربیا کے نوواک جوکووچ کو غصہ دکھانا مہنگا پڑ گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نوواک جوکووچ نوجوان کھلاڑی اسپین کے کارلوس الکاریز کے مقابل فائنل میچ میں اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ سکے تھے۔

نوواک جوکووچ نے میچ کے دوران اپنا ریکٹ شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے توڑ دیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق نوواک جوکووچ کے اس عمل پر انہیں 8 ہزار ڈالر جرمانہ کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میچ ریفری کی جانب سے نوواک جوکووچ کو متنبہ بھی کیا گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY